11 اکتوبر 2014 - 11:05
انقرہ اور واشنگٹن دہشتگردوں کو ٹریننگ دینے پرمتفق:ترک میڈیا

ترکی کے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ انقرہ اور واشنگٹن نے شام کے مخالف دہشتگردگروہوں کو ہتھیار اور ٹریننگ دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  ترکی کے روزنامہ حریت نے سفارتی ذرائع سے رپورٹ دی ہے کہ ترکی کی انٹلجنس اینجنسیوں نے دوہزار دہشتگردوں کو چھانٹ نکالا ہے اور انہیں شام و ترکی کے سرحدی علاقوں میں ٹریننگ دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان دہشتگردوں کوترک یا امریکی فوجی ماہرین ٹریننگ دیں گے۔ اس رپورٹ کے مطابق ان دوہزار دہشتگردوں کو زیادہ تر اسلحہ امریکہ فراہم کرے گا اور ترکی ان کی ٹریننگ ختم ہونے کے بعد چار چار سو کے گروپ میں انہیں شام روانہ کرے گا۔ اسی سلسلے میں ایک امریکی فوجی وفد ترکی آئے گا۔ واضح رہے اس سے قبل سعودی عرب نے امریکہ سے معاہدہ کیا تھا کہ پندرہ ہزار دہشتگردوں کوٹریننگ دے کر شام روانہ کیا جائے گا۔ اطلاعات ہیں کہ اب تک پانچ ہزار افراد ٹریننگ لینے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ ان دہشتگردوں کو چار سے چھے ماہ تک ٹریننگ دی جائے گي۔ واضح رہے شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کو امریکہ، سعودی عرب، ترکی، قطر اور صیہونی حکومت کی حمایت حاصل ہے۔

.......

/169